September 16, 2023 | 08:00 pm

آسٹریلین باکسنگ ٹائٹل: پاکستان کے آصف ہزارہ کو شکست

Australian boxing title pakistan kay asif hazara ko shikast
آسٹریلین باکسنگ ٹائٹل میں پاکستان کے آصف ہزارہ کو آسٹریلوی باکسر برائن ایجینا نے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں آصف ہزارہ کا سپر فلائی ویٹ 52 کلوگرام کیٹیگری میں آسٹریلوی باکسر برائن ایجینا کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

دونوں باکسرز کی حوصلہ افزائی کرنے شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد میلبرن پویلین پہنچی۔

آصف ہزارہ اور برائن ایجینا کے درمیان 10 راؤنڈز پر مبنی مقابلہ رہا جو پوائنٹس زیادہ ہونے کی بنا پر آسٹریلوی باکسر نے اپنے نام کرلیا، یوں آصف ہزارہ یہ ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے۔