September 16, 2023 | 07:54 pm
سی این ایس گالف: دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے پروفیشنلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا
دفاعی چیمپئن شبیر اقبال نے سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کے پروفیشنلز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم ایک کروڑ 11 لاکھ روپے پر مشتمل تھی۔
کراچی گالف کلب میں ہونے والی چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کے آخری روز پروفیشنلز کیٹیگری میں دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔
شبیر اقبال نے آخری روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین انڈر پار 69 اسکور کیا اور مجموعی اسکور 274 کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔ شبیر اقبال پہلے روز دسویں پوزیشن پر تھے، احمد بیگ نے بھی آخری روز تین انڈر پار 69 اسکور کیا اور دوسری پوزیشن لی۔
محمد اشفاق جو چھٹے نمبر پر تھے چوتھے روز چھ انڈر 66 اسکور بنایا اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ محمد شہزاد جو گزشتہ روزٹاپ پوزیشن پر تھے چھٹے نمبر پر آئے۔
سینئر پروفیشنلز کا ٹائٹل محمد طارق نے جیت لیا جبکہ جونئیر پروفیشنلز کا ٹائٹل ایم راشد بیگ نے جیتا۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے جنہوں نے چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر پاک بحریہ کے منتظمین اور اسپانسرز کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب کے اختتام پر کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سے باہر ہونے کی تردید
-
ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف، امیدوار کی تلاش کیلئے اشتہار جاری
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی رواں ماہ فٹبال ٹیم روس بھیجنے کی کوششیں
-
سلمان علی آغا ملتان ٹیسٹ کے نتیجے کیلئے پُرامید
-
ملتان ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ
-
انگلش کرکٹر اولی اسٹون کی کل صبح ملتان سے وطن لوٹ جائیں گے
-
کھانے کے وقفے تک پاکستان کے 6 وکٹوں پر 397 رنز
-
مجھے ڈاکٹرز نے چیمپئین شپ بھول جانے کا کہا تھا: اولمپئین ماحور شہزاد
-
جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا
-
بیٹنگ یونٹ نے اچھا کھیلا ہے اور اچھی پوزیشن میں ہیں: عبداللہ شفیق
-
پاکستان آج 328 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائے گا
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن