September 16, 2023 | 06:58 pm

کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہو؟ اہم اجلاس کل

Important meeting For pakistan Squad name in Cricket World cup
کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی اسکواڈ کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہو؟ اس حوالے سے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ ٹیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی اور کپتان بابر اعظم کے درمیان مشاورت ہوگی، ایشیا کپ میں حصہ لینے والے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی لاہور میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن سے مشاورت ہوچکی ہے، ورلڈ کپ کےلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان اگلے 3 سے 4 دن میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ اگر ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہوئے تو 4 بولرز کے ناموں پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی جگہ حسن علی، زمان خان، محمد حسنین، شاہنواز دھانی کے نام زیر غور آئیں گے، قومی اسکواڈ میں زمان خان کی شمولیت کا امکان ہے۔