September 15, 2023 | 12:10 pm

کیا نسیم شاہ ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا

kya naseem shah worldcup mien sharek honge babar azam
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ابھی ان فٹ ہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ ان کی ریکوری میں کتنا وقت لگے گا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں بتایا کہ نسیم شاہ کی انجری چل رہی ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ ان کی صحتیابی میں کتنا وقت لگے گا ہاں البتہ وہ ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے مگر ابتدائی میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کے بارے میں کپتان بابراعظم نے کہا کہ حارث رؤف بہتری کی جانب گامزن ہیں اور انشاء اللہ وہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے صحت یاب ہوجائیں گے۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میں بابراعظم نے کہا کہ میں اس بارے میں نہیں بتاؤں گا اور نہ ہی پلان بی کے بارے میں۔