September 15, 2023 | 11:43 am

ورلڈ کپ میں اچھا رزلٹ آئے گا: افتخار احمد

worldcup mien acha result aye ga iftikhar ahmed
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہہماری ٹیم میں کوشش کرنے والی اسپرٹ ہے جس طرح لڑکے جان مار رہے ہیں ورلڈ کپ میں اچھا رزلٹ آئے گا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں 2 وکٹوں سے شکست کے بعد افتخار احمد نے کہا کہ ہم ورلڈ نمبر ون ٹیم کی طرح کھیلے ہیں ہم ہار گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہیں ہم سب لڑکے گر گئے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ بہت ٹف ہوا، ہم اچھا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے کریڈٹ سری لنکا کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

افتخار احمد نے کہا کہ ہم آخری مرحلے میں آکر ہارے تمام کھلاڑی جیت کے لیے پر اعتماد تھے، سری لنکا کی ٹیم خوش قسمت رہی جبکہ ہم بدقسمت رہے۔

انہوں نے کہا کہ زمان خان کا ڈبیو تھا زمان خان کو یقین تھا کہ چھ سات رنز ہوں گے تو وہ بچا لے گا مگر کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے دو گیندوں پر چھ رنز درکار تھے تو ایج لگ کر چوکا ہو گیا۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر نے کہا کہ یہاں پر پہلے کھیلا ہوا ہوں میں نے ورائٹی کے ساتھ بولنگ کرنے کی کوشش کی اور میری کوشش تھی کہ سری لنکا کے مومنٹم کو توڑا جائے۔

86 رنز کی اننگز کھیلنے والے محمد رضوان کے بارے میں افتخار احمد نے کہا کہ رضوان نے اچھی بیٹنگ کی ہم بہت ایک ساتھ کھیلے ہوئے ہیں اندازہ تھا کہ مشکل صورتحال سے کیسے نکلنا ہے۔