September 15, 2023 | 09:40 am

انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل، پی سی بی کا شاداب کیلئے خصوصی سوینیئر

shadab khan ki 200 wickets mukamal
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے وائس کپتان شاداب خان کو انٹر نیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر اسپیشل سوینیئر پیش کیا گیا ہے۔

شاداب خان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں 200وکٹیں حاصل کرنے پر خصوصی شیلڈ پیش کی اور اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ شاداب خان نے ایشیا کپ میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں اپنی 200انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ، جس میں قومی ٹیم کے منیجر ریحان الحق نے شاداب خان کو اسپیشل سوینیئر پیش کیا۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے منیجر ریحان الحق کا کہنا تھا کہ شاداب خان آج سے 7سال پہلے ٹیم میں آیا اور آج اس نے 200انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کر لی ہیں، شاداب اور پوری ٹیم بہت ہی شاندار ہے اور مجھے اس ٹیم پر فخر ہے۔