September 15, 2023 | 08:19 am

بابراعظم نے سری لنکا سے شکست کی وجہ بتا دی

babar azam nay srilanka sae shikast ki waja bata di
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا نے پاکستانی ٹیم سے بہتر کرکٹ کھیلی، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز میں ہمارے بولرز اچھی گیندیں نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے آغاز اور اختتام اچھا کیا مگر کھیل کے درمیانی اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے 252 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔