September 14, 2023 | 01:58 pm

ایشا کپ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار

toss takhir ka shikar
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

علم میں رہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا مگر یہاں کولمبو میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث میچ کا ٹاس تاحال نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف صرف جیتنا ہے اور اگر بارش ہوگئی تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا اور یوں دونوں ٹیموں کے تین، تین پوائنٹس ہوجائیں گے مگر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

رن ریٹ پر نظر ڈالی جائے تو سری لنکا کا رن ریٹ 0.200 - کے ساتھ پاکستان سے بہتر ہے اور پاکستان 1.892 -کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

علم میں رہے کہ آج کی فاتح ٹیم اتوار کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔