September 14, 2023 | 12:53 pm
آسٹریلوی بیٹرز کے لیے گردن کے پروٹیکٹر کا استعمال لازمی قرار

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں ہیں جس کے بعد اب آسٹریلوی بیٹرز کے لیے گردن کے پروٹیکٹر کا استعمال لازمی قرار دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام بیٹرز کو ہیلمٹ کے ساتھ گردن پر گیند لگنے سے بچانے والا پروٹیکٹر لازمی پہننے کی ہدایت جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ نئے قانون کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا اور نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے اس فیصلے سے متعدد کھلاڑی متاثر ہوں گے کیونکہ عثمان خواجہ ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ اس سے پہلے ہیلمٹ کے ساتھ پروٹیکٹر استعمال کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔
جبکہ ان تینوں کرکٹرز کے علاوہ موجودہ وائٹ بال کے آسٹریلوی اسکواڈ میں ٹم ڈیوڈ، جوش انگلس بھی حفاظتی پروٹیکٹر کا استعمال نہیں کرتے۔
علم میں رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے حفاظتی پروٹیکٹر سمیت نئے سیزن کے پلیئنگ کنڈیشنز کے لیے 12 تبدیلیاں کی ہیں۔
خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے فل ہیوز کے انتقال کے بعد ہیلمٹ کے ساتھ پروٹیکٹر کے استعمال کی تجویز دی تھی کیونکہ فل ہیوز کی ڈومیسٹک میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے موت واقع ہوئی تھی۔

مزید خبریں
-
کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
-
برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل
-
پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی کا پاک بھارت میچ پر بیان