September 14, 2023 | 08:51 am

ایشیا کپ: کولمبو میں بادلوں کی چھیڑ چھاڑ جاری

colimbo mien badalo ki chair char jari
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرنے والا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

کولمبو کے موسم کی بات کی جائے تو یہاں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

کولمبو میں بادل چھائے ہوئے ہیں تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سری لنکن محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کا یہ بھی بتانا ہے کہ تین مختلف اوقات میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔

واضح رہےکہ آج کے میچ میں جو جیتے گا وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گا اور اگر میچ بارش کی نذر ہوگیا تو رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا۔