September 13, 2023 | 11:34 pm
نسیم کی انجری ہمارے لیے بڑا دھچکا ہے، بولنگ کوچ پاکستان ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کو فٹنس کے مسائل ہوئے ہیں، دوسرے بولرز کے لیے موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے اس کی موجودگی سے میں خوش ہوں۔ شاہین آفریدی ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنے والا بولر ہے۔
مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔
پاکستانی بولنگ کوچ نے کہا کہ ہمیں موقع ملا ہے کہ کچھ چیزوں کو ہم بہتر کریں، اہم میچ میں پریشر میں کھیلنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے، شاہین آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔
مورنی مورکل نے کہا کہ ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کر سکتے، یہ کھیل کا حصہ ہیں۔
ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی زمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ زمان خان کو بولنگ کرتا ہوا دیکھنے کےلیے پُرجوش ہوں۔ پی ایس ایل میں زمان خان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کنڈیشنز اسپنرز کے لیے مددگار ہیں، ہمارے پلیئرز کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اب بھی بولنگ شوق سے کرتا ہوں خود کو فٹ رکھتا ہوں۔ محمد رضوان نے مجھے مختلف ورائٹی کے ساتھ بولنگ کا کہا تو بولنگ کرتا ہوں۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سے باہر ہونے کی تردید
-
ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف، امیدوار کی تلاش کیلئے اشتہار جاری
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی رواں ماہ فٹبال ٹیم روس بھیجنے کی کوششیں
-
سلمان علی آغا ملتان ٹیسٹ کے نتیجے کیلئے پُرامید
-
ملتان ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ
-
انگلش کرکٹر اولی اسٹون کی کل صبح ملتان سے وطن لوٹ جائیں گے
-
کھانے کے وقفے تک پاکستان کے 6 وکٹوں پر 397 رنز
-
مجھے ڈاکٹرز نے چیمپئین شپ بھول جانے کا کہا تھا: اولمپئین ماحور شہزاد
-
جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا
-
بیٹنگ یونٹ نے اچھا کھیلا ہے اور اچھی پوزیشن میں ہیں: عبداللہ شفیق
-
پاکستان آج 328 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائے گا
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن