September 13, 2023 | 03:18 pm

پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں بارش ہوگئی تو فائنل میں کون پہنچے گا؟

pakistan aur srilanka kay match mein barish hogai tou final mein kon ponnchy ga
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سیمی فائنل کی حیثیت حاصل کرنے والا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

یہ دونوں ٹیمیں دو، دو پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں کیونکہ پاکستان نے ایک میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سری لنکا نے بھی بنگلہ دیش کو شکست دی تھی مگر 21 رنز سے۔

ہاں البتہ نیٹ رن ریٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو سری لنکا کا رن ریٹ 0.200 - کے ساتھ پاکستان سے بہتر ہے اور پاکستان 1.892 -کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں اگر کل بارش ہوگئی تو دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ ملے گا اور بہتر رن ریٹ کے حساب سے سری لنکا فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگر کل موسم کی مداخلت نہیں ہوتی تو پاکستان کو رن ریٹ کی فکر کیے بغیر بس سری لنکا سے میچ جیتنا ہے۔

علم میں رہے کہ ایونٹ کا فائنل اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔