September 13, 2023 | 02:22 pm

پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم کی اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں کامیابی

pakistan women beach vally ball team ki apny pehly intl match mein kamyabi
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کی ویمن بیچ والی بال ٹیم نے اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں شروع ہوئی سینٹرل ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن ٹیم نے کرغزستان کو شکست دی۔

پاکستان نے پہلے میچ میں کرغزستان کو دو ۔ایک سے شکست دی، پاکستان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی کا اسکور 21-11، 14-21 اور 13-15 رہا۔

علم میں رہے کہ پاکستان ویمن بیچ والی بال ٹیم عذرا فاروق اور مقدس بخاری پر مشتمل ہے۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم دوسرا میچ آج شام ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔