September 13, 2023 | 02:01 pm

آئی سی سی کی نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری

icc ki nai odi ranking jari
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبمن گل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن ہے۔

حالیہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پرآگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کےامام الحق ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پرچلےگئے ہیں اور فخر زمان بھی ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے بولرز کی کٹیگری میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا اور مچل اسٹارک کا دوسرا نمبر ہے جبکہ کیوی ٹیم کے ٹرینٹ بولٹ کی کی تیسری پوزیشن ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کا نواں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی کا دسواں نمبر ہے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی کا دوسرا اور زمبابوے کے سکندر رضا کا تیسرا نمبر ہے۔