September 13, 2023 | 10:33 am

ایشیا کپ: فاسٹ بولر زمان خان کولمبو پہنچ گئے

zaman khan colombo pohanch gaye
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کولمبو پہنچ گئے ہیں اور ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کرلیا ہے جبکہ شاہنواز داھانی ویزا ملنے کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے سری لنکا روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹیم منجمنٹ نے زمان خان اور شاہ نواز داھانی کو نسیم شاہ اور حارث رؤف کے متبادل کے طور پر طلب کیا ہے۔

علم میں رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث روف فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میڈیکل پینل دونوں بولرز کی انجری کا معائنہ لے رہا ہے۔

حارث روف اور نسیم شاہ اگر مکمل فٹ نہ ہوئے تو متبادل کے طور پر دونوں فاسٹ بولرز شاہنواز دھانی اور زمان خان کو شامل کیا جائے گا۔

علم میں رہے کہ پاکستان سپر فور کا آخری میچ کل سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گا۔