September 13, 2023 | 10:26 am

گلوبل کپ کیلئے پاکستان کی اوور 40 کرکٹ ٹیم کا اعلان

global cup kay liye pakistan ki over40 cricket team ka elan
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے گلوبل کپ کیلئے پاکستان اوور 40 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیم میں شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، محمد سمیع، حسن رضا، طارق ہارون اور وکٹ کیپر بیٹر خرم علی خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں وقاص احمد، عبدالقادر، محمد رضوان اسلم، کاشف صدیق، محمد الیاس اور وکٹ کیپر بیٹر افضل شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ امجد علی ، عمران علی، تصور عباس، عدنان رئیس اور جنید خلیل نینی تال والا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گلوبل کپ میں کراچی کے 5 مختلف گراؤنڈز پر کُل 36 میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم اپنے تمام میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔اس ٹورنامنٹ میں 40 سال کی عمر سے زائد والے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ایونٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، کینیڈا، امریکا، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 18 ستمبر سے ہوگا، گلوبل کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 19 ستمبر کو کھیلے گا، ایونٹ کا فائنل 2 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔