September 12, 2023 | 11:21 pm

ایشیاکپ: فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کی کیلکولیشن آسان ہوگئی

Asia Cup final main puhnchnay kay liye pakistan ki calculation asan hogai
ایشیا کپ سپر 4 کے میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح نے ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو شیڈول میچ کو سیمی فائنل کی حیثیت دلا دی ہے۔

منگل کو بھارت کی فتح نے پاکستان کےلیے کیلکولیشن آسان بنادی ہے اور اسے اب رن ریٹ کی فکر کیے بغیر بس سری لنکا سے میچ جیتنا ہے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں اس وقت بھارت دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، پاکستان اور سری لنکا کو دو دو میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں ہی کے دو دو پوائنٹس ہیں۔

جمعرات کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے میچ میں مدمقابل آئیں گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔

تاہم پاکستانی فینز کو اب یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ جمعرات کو کولمبو میں بارش میچ متاثر نہ کرے کیوں کہ اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تو پھر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائے گی اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ سری لنکا فائنل کھیلے گا۔