September 12, 2023 | 07:35 pm

اسٹار فٹ بالر پال پوگبا ڈرگ ٹیسٹ کے بعد عبوری طور پر معطل

star footballer Pogba drug test ke baad aboori taur par muattal
فرانس کی فٹ بال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی پال پوگبا کو ڈرگ ٹیسٹ کے بعد عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

30 سالہ فرانسیسی کھلاڑی اٹالین کلب یووینٹس سے کھیلتے ہیں، 20 اگست کو یوڈینسی کے خلاف میچ کے بعد پوگبا کا ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ٹریبونل کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کے بعد پوگبا کو عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے، ان کے دوسرے سیمپل کے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار ہے۔

اگر اُن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو اُن پر دو سے چار سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔