September 12, 2023 | 02:28 pm

چیئرمین ذکاء اشرف کی ٹیم سے ملاقات

zaka ashraf ki team sae mulaqat
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی کولمبو میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں چیئرمین ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس سے حوصلہ نہیں ہارنا چاہیئے۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ غلطیوں سے سے سبق سیکھیں اور اگلے میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جو ہونا تھا ہو گیا اب اگلے میچز پر فوکس کریں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ مجھے آپ سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے آپ ایشیا کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ مسلسل جیتتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے۔

اس موقع پر کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے پر چیئرمین ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگلے میچز جیتنے کے لیے سرتوڑ کوشش کریں گے، فائٹ دکھائی دے گی سو فیصد کھیل پیش کریں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ ایشیا کپ پر فوکس ہے اور ہم ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا میچ بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا۔