September 12, 2023 | 02:00 pm
ایشیا کپ: بھارت سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
ایشیا کپ میں سُپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 213 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔
بھارت نے اننگز کا اچھا آغاز کیا تاہم اسے 80 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔
بھارت کی پہلی وکٹ 80، دوسری 90 اور تیسری وکٹ 91 رنز پر گری جب شبمن گل 19، ویرات کوہلی 3 اور روہت شرما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان تینوں کھلاڑیوں کو دونتھ ویلالاگے نے آؤٹ کیا اور بھارتی بیٹرز کی بڑے ٹوٹل کیلئے اڑان کو بریک لگادی۔
اس کے بعد کے ایل راہول اور ایشان کشن کے درمیان 63 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔
تاہم 154 کے مجموعے پر ویلالاگے نے کے ایل راہول کا اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑتے ہوئے انہیں میدان بدر کیا۔ انہوں نے 39 رنز بنائے۔
اسکے بعد چریتھ اسالانکا نے 170 کے مجموعے پر 33 رنز بنانے والے ایشان کشن کی اننگز کا خاتمہ کیا۔
سری لنکن اسپنرز نے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ ویلالاگے نے 5 رنز بنانے والے ہاردیک پانڈیا کو 172 پر آؤٹ کرکے اننگز میں اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔
چریتھ اسالانکا نے 186 کے مجموعے پر جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کرکے بھارت کے بڑے ٹوٹل کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔
میچ بارش کے باعث روکا گیا، تاہم دوبارہ میچ شروع ہوا تو 26 رنز کے ساتھ اکسر پٹیل نے سری لنکا کے بولرز کا مقابلہ کیا، تاہم آخری اوور میں بھی چھکا لگانے کی کوشش میں مہیش ٹھیکشانا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
سری لنکا کا ہدف کا تعاقب مایوس کن رہا جہاں اس کی ابتدائی 3 وکٹوں 25 رنز پر گر گئیں۔ پاتھم نسانکا نے 6، کوشل مینڈس 15 اور دیموتھ کرونا رتنے 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
سدیرا سمارات وکراما 17 اور چریتھ اسالانکا 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان داسن شناکا 9 رنز بنا کو پویلین لوٹے۔ یوں سری لنکا کی ٹیم 99 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔
دھننجیا ڈی سلوا نے 41 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت کی امید دلائی، لیکن وہ بھی 162 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔
میچ دلچسپ صورتحال تک پہنچا ہی تھا کہ بھارت نے اختتامی تین وکٹیں صرف ایک رن کے فرق سے لے کر سری لنکا کی اننگز 172 پر تمام کردی۔ سری لنکن بلے باز ویلالاگے 42 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جسپریت بمراہ اور رویندرا جاڈیجا نے دو دو جبکہ محمد سراج اور ہادیک پانڈیا نے ایک ایک آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ:مارخورز نے اسٹالینز کو 3 رنز سے ہرا دیا
-
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پربھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
-
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے
-
کیا پی سی بی نے جیسن گلیسپی سے راہیں جدا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے؟
-
عالیہ رشید پی سی بی گورننگ بورڈ کے لیے نامزد
-
پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان کو زمبابوے کے ہاتھوں آخری گیند پر شکست
-
پاکستان ٹیم ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی
-
جو روٹ کی حکمرانی ختم، ہیری بروک نمبر ون بیٹر بن گئے
-
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، پی سی بی تاحال اپنے موقف پر قائم
-
سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی
-
چیمپئنز ٹرافی معاملات ادھورے چھوڑ کر چیئرمین آئی سی سی آسٹریلیا چلے گئے
-
حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار