September 12, 2023 | 11:35 am

ایشیا کپ: سلمان علی آغا کی اگلے میچ میں شرکت مشکوک

salman ali agha ki agly match mein shirkat mashkok
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ سعود شکیل کو سلمان علی آغا کی جگہ کھلائے جانے کا امکان ہے۔

علم میں رہے کہ سلمان علی آغا کو بھارت کے خلاف میچ شاٹ کھیلتے ہوئے ناک پر گیند لگی تھی۔

سلمان علی آغا کو میچ کے بعد کولمبو کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ناک پر ڈریسنگ کی گئی۔

اس بارے میں ٹیم منجمنٹ کا بتانا ہے کہ سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجن ہے لیکن وہ پہلے بہتر محسوس کررہے ہیں۔

علم میں رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔