September 12, 2023 | 10:35 am

ایشیا کپ: بھارت اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

bharat aur srilanka ajj amany samny honge
ایشیا کپ سپر مرحلے میں آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

علم میں رہے کہ سری لنکا نے اپنے پہلے سپر فور میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف 228 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے دو وکٹ پر 356 رنز بناکر ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف اپنے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بھارت نے اس سے قبل 2005 میں 6 میچوں کی سریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 9 وکٹ پر 356 رنز بنائے تھے۔ وکٹ کیپر بیٹر مہندر سنگھ دھونی کے شاندار 148 رنز تھے ۔

بھارتی سرزمین پر کھیلی گئی اس سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں کامیاب رہنے والی بھارتی ٹیم اپنے آخری 4 میچ انضمام الحق الیون سے ہار گئی تھی۔