June 08, 2023 | 03:26 pm

سری لنکن کرکٹر کو سڈنی میں ریپ ٹرائل کا سامنا

srilankan crickter ko sydney mein rape trail ka samna
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ سری لنکا کے کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا کو آسٹریلوی شہر سڈنی میں ریپ ٹرائل کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر دانشکا پر گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ایک خاتون سے زیادتی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد کرکٹر کو سڈنی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

دانشکا گونا سری لنکن ٹیم کے ہمراہ واپس اپنے ملک نہیں جاسکے تھے، کرکٹر ان دنوں ضمانت پر ہیں اور اب عدالت میں ریپ کیس باقاعدہ طور پر لڑیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دانشکا نے عدالت میں الزامات کو قبول نہیں کیا۔

سڈنی کی مقامی عدالت میں کرکٹر کے کیس کی سماعت ہوگی، سری لنکن کرکٹر کی ضمانت میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے، کرکٹر نے روزانہ کے بجائے ہفتے میں تین مرتبہ پولیس کو رپورٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

دانشکا پر پولیس نے زیادتی کے چار مختلف الزامات لگائے جس میں سے گزشتہ ماہ تین الزامات سے کرکٹر کو بری کر دیا گیا تھا۔