June 07, 2023 | 03:16 pm

نجم سیٹھی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

najam sethi ki pm sae eham mulaqat
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو ایشیا کپ اور بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق شہباز شریف سے رائے مانگ لی ہے۔

بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کا 2014 کا آئین مکمل بحال ہوچکا ہے، 90 فیصد سے زیادہ اضلاع میں پی سی بی ڈسٹرکٹس کا الیکشن مکمل ہوگیا ہے۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریجنز کے 80 فیصد الیکشن مکمل ہوچکے ہیں، ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ 15 جون سے شروع ہو رہا ہے، ایک سالہ کرکٹ کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے جس کا جلد اعلان ہوگا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تمام ڈپارٹمنٹس نے اپنی کرکٹ ٹیمیں بنانا شروع کردی ہیں، پی سی بی کے آئین بحالی پر وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو مبارکباد بھی دی۔