June 07, 2023 | 03:05 pm

پی سی بی کا چیف کون ہوگا؟ نجم سیٹھی یا مصطفٰی رمدے

pcb ka chief kon hoga
رپورٹ: ایاز اکبر ۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی اور اس ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کےلیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جلددو نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے جس میں ایک نام تو نجم سیٹھی کا ہے جبکہ دوسرا نام مصطفیٰ رمدے کا ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔