June 05, 2023 | 10:38 am

ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا

test champion ship sae qabal australvi team ko bara dhachka
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس بارے میں چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ ٹیسٹ کھیلنے کے قریب تھے مگر ٹریننگ کے دوران اندازہ ہوا کہ وہ فائنل کے لئے مکمل فٹ نہیں ہیں۔

جارج بیلی کا یہ بھی بتانا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ ایشیز سے باہر نہیں ہوئے ہیں، مائیکل نیسر کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اوول میں شروع ہو گا۔