June 05, 2023 | 10:31 am
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔
اے ایف پی نے ایتھلیٹس کی حال ہی میں نیشنل گیمز میں ہونے والی پرفارمنس پر انحصار کرنے کے بجائے اوپن ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اے ایف پی کے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق ٹرائلز پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں 11 جون کو ہوں گے ۔ ٹرائلز میں مردوں کے چار ایونٹس اور خواتین کا ایک ایونٹ رکھا گیا ہے ۔ خواتین کیلئے صرف چار سو میٹرز کی دوڑ میں ٹرائلز ہوں گے جبکہ مردوں کیلئے سو میٹر، دو سو میٹر، جولین تھرو اور لانگ جمپ کے ایونٹس کے ٹرائلز ہوں گے ۔
علم میں رہے کہ ٹرائلز میں شرکت کیلئے ایج گروپ یا کسی کوالیفائنگ ٹائم کی قیدر نہیں رکھی گئی ۔
واضح رہے کہ تمام ایتھلیٹس مئی کے آخری ہفتے میں کوئٹہ میں نیشنل گیمز کے دوران بھی ایکشن میں تھے تاہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کے درمیان تنازعے کی وجہ سے نیشنل گیمز میں ان ایتھلیٹس کی ٹائمنگ کو سرکاری طورپر تسلیم نہیں کیا گیا اس لئے ان کھلاڑیوں کو دو ہفتے کے اندر اندر ایک بار پھر خود کو ثابت کرنا پڑ رہا ہے ۔
خیال رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 12 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگی جس میں پاکستان کے پانچ ایتھلیٹس حصہ لیں گے ۔

مزید خبریں
-
رشبھ پنت کو بچانے والے نوجوان کی گرل فرینڈ کیساتھ خودکشی کی کوشش، لڑکی ہلاک
-
کراچی گرامر اسکول نے ریفلیکشنز اسکول ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی، تیاری کا اچھا وقت مل گیا، مچل سینٹنر
-
افغانستان کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریوں کا آغاز
-
چیمپئنز ٹرافی: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر یو اے ای جائیں گے، نئی پالیسی پر عمل شروع
-
شاہین آفریدی،سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ
-
انگلینڈ کے آلراونڈر جیکب بیٹھل چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ
-
کپتان نجم الحسین شنٹو چیمپئنز ٹرافی میں حیران کرنے کیلئے پر اُمید
-
آئی سی سی نے سرفراز احمدکو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا
-
چیمپئنز ٹرافی: وارم اپ میچز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
پی ایف ایف کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو طلب