June 03, 2023 | 02:21 pm

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ہاکی ٹیم وطن پہنچ گئی

hockey asia cup mein shandar karkardigi kay baad jr team watan pohanch gai
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کےبعد وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا لاہور ائیرپورٹ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نمائندگان نے استقبال کیا جبکہ ہیڈ کوچ و منیجر حنیف خان اور تین کھلاڑی کراچی پہنچے۔

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کا عمان سے لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

سیکریٹری پی ایچ ایف جنرل حیدر حسین ، اولمپین توقیر ڈار ، ڈی ایچ اے کے بریگیڈیئر منیر باجوہ، اور دیگر نمائندگان نے ٹیم کا استقبال کیا۔

دوسری جانب قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے منیجر و ہیڈ کوچ حنیف خان اور تین کھلاڑی عبدالوہاب ، ارباز خان اور ایاز احمد کراچی پہنچے جہاں ان کا جناح ٹرمینل پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اہلہ خانہ نے استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔

واضح رہے کہ عمان کے شہر صلالہ میں ہونے والے جونئیر ایشیا کپ میں پاکستان جونئیر ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے پر جونئیر ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیاہے۔