June 03, 2023 | 02:06 pm

ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا

dynamites aur challengers kay darmiyan final kal kehla jaye ga
پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی سدرہ امین ڈائنامائٹس ٹیم کی قیادت کررہی ہیں جبکہ عمیمہ سہیل چیلنجرزکی جانب سے ایکشن میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ پلیئر آف دی میچ کو بیس ہزار روپے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو پچاس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دنوں ٹیمیں فائنل سے قبل لیگ مرحلے میں دو بار آمنے سامنے آچکی ہیں ۔ پہلے میچ میں ڈائنامائٹس نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ چیلنجرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد سات رنز سے جیتا تھا۔