May 31, 2023 | 10:57 am

پی ایف ایف نے چار ملکی ٹورنامنٹ اور ساف کپ کیلئے 28 کھلاڑی طلب کرلیے

pff nay khilari talab karliye
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے آئندہ ماہ ہونے والے دو اہم ٹورنامنٹس کیلئے 28 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے اور ان 28 پلیئرز میں غیر ملکی کلبز میں کھیلنے والے 9 اوور سیز پلیئرز بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو اگلے ماہ دو اہم ٹورنامنٹس میں شرکت کرنا ہے ، قومی فٹبالرز پہلے آٹھ سے اٹھارہ جون تک ماریشیز میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلیں گے جہاں کینیا اور جبوتی کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی ۔ اس کے بعد 21 جون سے قومی ٹیم بھارت کے شہر بنگلور میں ساف کپ میں شرکت کرے گی ۔

ایونٹس کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم نے 28 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے جن کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا ۔

ان پلیئرز میں ثاقب حنیف، سلمان الحق، عبدالباسط ، یوسف اعجاز بٹ، محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد سفیان، محمد عمر سعید، مامون مو سی خان، سید عبداللہ شاہ، حسیب احمد خان، سردار ولی، سہیل، عیسی سلیمان ، عبداللہ اقبال، عالمگیر ، علی خان غازی، علی عزیر محمود، معین احمد، شا ئق دوست، محمد ولید خان، راہس نبی، ہارون الرشید، فہیم خان، عمیر علی ، عدنان یعقوب، عبدالصمد شہزاد، اوتس خان، حسن نوید بشیر اور محمد ولید شامل ہیں۔

علم میں رہے کہ اوتس خان اور عیسی سلیمان پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہوئے ہیں اور ان دونوں کے علاوہ یوسف بٹ، عبداللہ اقبال، راہس نبی، ہارون حامد، عدنان یعقوب، عبدالصمد اور حسن بشیر غیر ملکی کلبز کی نمائندگی کرنے والے اوور سیز پاکستانی ہیں ۔