May 31, 2023 | 10:39 am
انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو معطل کئے جانے کا امکان
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارت کے ٹاپ ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف اور دوسرے ٹرینرز پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے جس کی وجہ سے ان کا احتجاج جاری ہے جس میں مرداور خواتین پہلوان شامل ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پہلوانوں نے اب انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کرنے کا پلان ترتیب دیا ہے مگر دہلی پولیس نے انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ ریسلرز نے اپنے میڈل احتجاجاً گنگا کے پانی میں بہانے کو ملتوی کر دیا ہے اور بات چیت کر کے معاملات کے حل کے لیے پانچ روز کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
اس بارے میں دہلی پولیس نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے کہ جب پہلوانوں نے مظاہرے کی اجازت مانگی تو انہیں کوئی اور جگہ تجویز کی جائے گی۔
یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ ( یو ڈبلیو ڈبلیو) کا کہنا ہے کہ ریسلرز کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور انہیں حراست میں رکھنا قابل مزمت ہے اور 45 روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو انڈین ریسلنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا جائے گا۔
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف اور دوسرے ٹرینرز پر جنسی ہراسانی کے الزابات کے بارے میں یو ڈبلیو ڈبلیو نے کہا کہ ہم الزامات کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
علم میں رہے کہ بھارت کے ایلیٹ ریسلرز نے فیڈریشن کے چیف برج بھوشن شرن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے جس کی وجہ سے ریسلرز پانچ ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور تین روز قبل پارلیمنٹ بلڈنگ کی طرف جانے پر پولیس نے پہلوانوں پر بدترین تشدد کیا اورحراست میں بھی لیا۔
واضح رہے کہ ریسلنگ کی عالمی باڈی یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے ریسلرز کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے اور عالمی ریسلنگ باڈی نے ریسلرز کی گرفتاری پر مذمتی بیان جاری کیا ہے اور عالمی باڈی کا فیڈریشن کے صدر کے خلاف تحقیقات کو سامنے نہ لانے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔

مزید خبریں
-
پاکستان کے فخر زمان کا یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سے معاہدہ
-
ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی، PSB کی اے ایف پی سے وضاحت طلب
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں سیکورٹی تسلی بخش ہیں: آئی سی سی
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار
-
اسٹالینز کا ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ