May 31, 2023 | 09:46 am

ایشیا کپ ہاکی: پاکستان آج سیمی فائنل میں ملائیشیا کے مدمقابل

hockey pakistan ajj semi final mein malysia sae khaily ga
عمان میں جاری جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان آج سیمی فائنل میں ملائیشیا سے مقابلہ کرے گا جبکہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے جاپان کو تین ۔ دو سے ہراکر نہ صرف ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا بلکہ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی اس سال ملائیشیا میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں بھی جگہ پکی ہوگئی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کنسلٹنٹ رولمنٹ آلٹمنس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شان دار پر فارمنس دی ہے، ورلڈ کپ کے لئے رسائی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں ۔