May 30, 2023 | 03:37 pm

بھارتی ہٹ دھرمی جاری، ایشیا کپ سری لنکا میں ہوگا ورنہ کہی نہیں

asia cup srilanka mien hoga warna kahi nahi
ایشیا کپ 2023 کا انعقاد کب ہو گا ؟؟ کہاں ہو گا ؟؟ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایک معمہ بن کر رہ گیا ہے ، سری لنکن میڈیا کے مطابق اب سری لنکا رواں سال کے آخر میں ایشیا کپ کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہو گیا ۔

ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے ، جس نے ایونٹ کے انققاد کو یقینی بنانے کےلیے ایک ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جس کے مطا بق چار میچز پاکستان میں باقی امارات میں کروا دیے جائیں لیکن بھارت کو یہ بھی قبول نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر جہاں پی سی بی کے علاوہ اے سی سی کے دیگرممبران نے بی سی سی آئی حکام سے ملاقات کی، جس میں بی سی سی آئی نے تازہ ترین ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کیا اور موقف دیاکہ ایونٹ کولمبو میں یا کہیں نہیں ۔

میڈیا کے مطابق سری لنکا مختصر نوٹس پر ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہےمگر حتمی فیصلہ اے سی سی نے کرنا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہیں آ سکتی تو پاکستان کےلیے بھی صورتحال یکساں ہے یعنی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے ۔

علم میں رہے کہ ایشیا کپ 2023 یکم ستمبر سے 17 ستمبر تک ہونا ہے، جبکہ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہوگا۔