May 30, 2023 | 12:05 pm

قومی گیمز کا آج اختتام، آرمی نے میلہ لوٹ لیا

national games ka ajj ikhtetam
کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی جس میں مہمان خصوصی صدر مملکت پاکستان عارف علوی ہوں گے۔

اختتامی تقریب کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایوب اسٹیڈیم کے اطراف میں واقعہ تمام دکانوں دفاتر کو سیل کر دیا جبکہ پولیس ایف سی ، لیویز کے افسران اور ہزاروں اہلکار وں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

34 ویں نیشنل گیمز پر نظر ڈالیں تو آرمی کی ٹیم فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہے، پاک آرمی کے کھلاڑیوں نے ٹوٹل 398 میڈلز اپنے نام کئے جن میں 199 گولڈ ,133 سلور اور 66 برانز ہیں۔

آرمی کے بعد واپڈا نے 290 میڈلز اپنے کئے جس میں سے 109 گولڈ، 101 چاندی اور 80 برانز شامل ہیں جبکہ نیوی کی 109 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جن میں 28 گولڈ، 32 سلور اور 49 کونسی کے تمغے شامل ہیں۔