May 30, 2023 | 11:45 am

امریکا میں بابر اور رضوان قیادت کی خصوصیات اُجاگر کرنا سیکھیں گے

babar aur rizwan america mein qayadat ki khususiyat ujagar karna sekhy ge
بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ میں ایک ایسے کورس میں شرکت کریں گے جو بزنس انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس کے شعبے میں قیادت کی خصوصیات اجاگر کرتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کا ذیلی ادارہ بزنس اسکول مختصر دورانیے کے مختلف کورسز کراتا ہے جو قیادت سے لے کر کارپوریٹ ایمرجنگ تک کے ہوتے ہیں۔

بزنس اور انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کھیلوں کے ایسے کورس میں برازیلین فٹ بالر کاکا، جرمن فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر اولیور کاہن سمیت سینکڑوں نمایاں شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

اس پروگرام میں حصہ لینے والے بھی شرکا کو اپنی زندگی کے تجربات سے سکھاتے ہیں۔ بنیادی نکات میں اپنے شعبے میں ترقی اور زیادہ سے ثمرات حاصل کرنے کے طریقے اور قیادت کی خصوصیات اجاگر کرنا شامل ہیں۔