May 29, 2023 | 02:51 pm

جو قربانیاں ہماری فوج کی ہیں وہ بے مثال ہیں: شاہد آفریدی

jo qurbaniya humari fauj ki hein wo bemisal hein shahid afridi
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ جو قربانیاں ہماری فوج کی ہیں وہ بے مثال ہیں میں شہداء کی فیملیز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

کراچی میں مقامی ہوٹل میں یوم تکریم شہدا کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنی بیٹنگ کی طرح زیادہ وقت نہیں لوں گا، سب مل کر ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں اور اس ملک کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہدا کی وجہ سے ملک قائم و دائم ہے مگر شرپسندوں نے شہدا کی یادگار کو نقصان پہنچایا، انشا اللہ ان کا حال وہی ہوگا جو ملک کے دشمن کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہوگی اور ان واقعات میں ملوث افراد کو سزا دلوا کر ہی دم لیں گے۔