May 29, 2023 | 10:48 am

آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

australia nay test champion ship kay liye khilariyo ka elan kardia
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے 15 کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی۔

علم میں رہے کہ آسٹریلیا نے فائنل اور ایشیز کے دو ٹیسٹ میچز کے لیے 17کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا تھا مگر آئی سی سی قوانین کے مطابق اسکواڈ پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں وہ فٹنس مسائل کے باعث آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔

ان کے علاوہ اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ ،ایلیکس کیری ،اور کیمرون گرین شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارکوس ہیرس ،جوش ہیزل ووڈ ،ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس اور عثمان خواجہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی فہرست میں مارنوس لابوشین ،نیتھن لیون، ٹوڈمرفی، آسٹیو سمتھ، میچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔

فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سات جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔