May 29, 2023 | 10:16 am

حکومت سابق ہاکی ہیڈ کوچ کو چیک جاری کرنے پر راضی

hukumat sabiq hockey head coach ko cheque jari karny par razi
رپورٹ: نصر اقبال۔۔۔ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطے کی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی) نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سگفرائیڈ ایکمین کو بقایا جات کاچیک جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس بی کے ڈی جی شعیب کھوسو نے جنگ کو بتایا کہ چیک بنادیا گیا تھا مگر ہاکی فیڈریشن کو حکومتی سطح پر تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ایکمین تک نہ پہنچایا جاسکا۔

واضح رہے کہ ایکمین نے معاملہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے سامنےاٹھانے کی دھمکی دی تھی ۔