May 26, 2023 | 02:19 pm

لاہور قلندرز کی قیادت حارث رؤف کریں گے

lahore qalanders ki qayat haris rauf karenge
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر پی سی بی الیون اور لاہور قلندرزالیون کے درمیان ٹی ٹین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

اس میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام ( پی ڈی پی) کی پہچان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کریں گے۔

علم میں رہے کہ چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز 28 مئی کو پی سی بی الیون کے خلاف نمائشی ٹی10 میچ کھیلے گی جس کے لیے لاہور قلندرز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اسکواڈ میں اوپنر فخر زمان اور طاہر بیگ، احمد دانیال کے علاوہ احسن بھٹی اور جلات خان بھی شامل ہیں ۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں  محمد نعیم، فہام الحق، حیدر شاہ اور سلمان فیاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ طحہ محمود، حنین شاہ، طیب عباس، شہریار عمران، ہارون طاہر اور محمد شعیب بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پی سی بی الیون کی جانب سے عابد علی ، آصف علی ، ساجد خان ، علی عمران عثمان قادر اسکواڈ میں شامل ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل ، خوشدل شاہ ، محمد الیاس، محمد اخلاق، عباس آفریدی بھی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ اتوار کو دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا ۔