May 26, 2023 | 09:20 am

امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کیلئے پاکستانی کرکٹرز سے بھی رابطے

america mein major cricket league kay pakistani crickters sae rabty
امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کےلیے پاکستانی کرکٹرز سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ میجر کرکٹ لیگ کےلیے پاکستان کے چار سے زائد کرکٹرز کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میجر لیگ کرکٹ کےلیے ٹاپ کرکٹرز سے معاہدے ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ میجر لیگ کرکٹ کا انعقاد 13 سے 30 جولائی تک امریکا میں ہوگا۔