May 25, 2023 | 09:26 am

ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے چائینیز تائپے کے بعد تھائی لینڈ کو بھی پوچھاڑ دیا

pakistan nay thailand ko puchar dia
اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونئیر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی شاندار فتح حاصل کی

پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں تھائی لیند کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن نے پانچ گول کئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں عبدالحنان شاہد نے کرکے برتری حاصل کی پاکستان کی جانب سے دوسرا گول 19 ویں منٹ میں عبدالرحمن نےکرکے برتری دگنی کردی، 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے تیسرا گول کرکے پاکستان کی پوزیشن کومستحکم کیا ،اس کے بعد عبدالرحمن نے لگاتار چار گول کرکے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔

کھیل کے 53ویں منٹ میں ارباز احمد نے پھر 54ویں منٹ میں مرتضی یعقوب نے پاکستان کی جانب سے نواں گول کرکے پاکستان کو فتح سے یمکنار کیا۔

پلیئر آف دی میچ عبدالرحمن قرار پائے. پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔