May 24, 2023 | 12:50 pm

ایشیا کپ کا بڑا ایشو بنا دیا گیا ہے: وہاب ریاض

asia cup ka bara issue bana dia gaya hai wahab riaz
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا بڑا ایشو بنا دیا گیا ہے، پاکستان میں میچز ہونے چاہیئے یہ اچھی چیز ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان میں سب بڑی ٹیمیں آچکی ہیں اور پاکستان ٹیمیں آنی چاہیے ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے فارمیٹ کھیلنا بہت اہم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے ہائربرڈ ماڈل کے بارے میں وہاب ریاض نے کہا کہ ہائی برڈ کے تحت ایشیا کپ ہو جائے تو اچھی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا میں یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کھلاڑی کتنا امپیکٹ رکھتا ہے، ڈیٹا میں صرف یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ بولرز کو کتنی مار پڑتی ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ ڈیٹا بیس سلیکشن کیسے چلے گی، میری پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔