May 24, 2023 | 10:22 am

چوتھا ون ڈے، پاکستان شاہینز کو زمبابوے سلیکٹ سے پھر شکست

pakistan shaheens ko zimbabwe select kay hatho phair shikast
پاکستان شاہینز اور زمبابوے سلیکٹ کے درمیان ہرارے میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں میزبان زمبابوے سلیکٹ نے کریگ ارون اور جوئے لارڈ گمبی کی سنچریوں کی بدولت پاکستان شاہینز کے خلاف چوتھا ون ڈے 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے سلیکٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے سلیکٹ نے 47.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنا کر 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

علم میں رہے کہ چھ ون ڈے انٹرنیشنلز پر مشتمل سیریز میں زمبابوے کی یہ تیسری فتح سے جبکہ پاکستان نے اب تک ایک میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹورنامنٹ کا پانچواں اور چھٹا اور میچ بالترتیب 25 اور 27 مئی کو کھیلا جائے گا۔