March 30, 2023 | 12:58 pm

شاہین اور حارث مائیکل ہسی کی کوچنگ میں کھیلیں گے

shaeen afridi aur haris rauf michael hussey ki coaching mein khelneg
دی ہنڈریڈ لیگ میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف مائیکل ہسی کی کوچنگ میں ویلش فائر کیلئے کھیلیں گے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف میچ ونر کھلاڑی ہیں، بلاشبہ دونوں کا ایک بولنگ یونٹ میں ہونا دلچسپ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ہم نئی گیند کے ساتھ حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کے قابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ مائیکل ہسی نے 2 سال بعد دوبارہ دی ہنڈریڈ لیگ کی معروف فرنچائز ویلش فائر میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے ڈرافٹنگ میں حصہ لیا اور دو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ جبکہ حارث رؤف 60ہزارپاؤنڈ یعنی کی ریزرو قیمت پر منتخب کیا گیاہے۔

علم میں رہے کہ ٹورنامنٹ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 27اگست کو کھیلا جائے گا۔