March 30, 2023 | 09:26 am
ورلڈ کپ، ایشیا کپ: پاک، بھارت میچز کے حوالے سے اہم پیش رفت
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان نے دو ممالک میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز دی ہےجس میں بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کھیلنے کی تجویز ہے۔
اس بارے میں بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گا کیونکہ دو ممالک میں ایونٹ کا انعقاد مالی طورپر ممکن نہیں
بھارتی بورڈ آفیشل کے مطابق دو ممالک میں ایونٹ کرانے سے بجٹ بڑھ جائے گا اور اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی۔
بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر اے سی سی کہتا ہے کہ بجٹ بڑھ جائے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتا ہے ہمیں پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں۔
بھارتی بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے لہٰذا ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہوناہے اور پاکستان کو بھی اپنے میچز ان دو ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ کے خیال میں ایشیا کپ کا میزبان پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد کے فارمولے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے کا انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک مضحکہ خیز تجویز ہے پاکستان اگر سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتا ہے تو ورلڈکپ کے وینیوز کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔
علم میں رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کرانے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

مزید خبریں
-
انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا
-
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون کا اعلان
-
چیئرمین پی سی بی کا صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا
-
انگلش کرکٹر اولی اسٹون نے شادی کرلی
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے بھارت کو بھی مات دیدی
-
بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں، فخر زمان
-
پاکستان کے نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں چھا گئے، 7 گولڈ میڈلز جیت لیے
-
پی سی بی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع
-
بابر اعظم کو کل رات بقیہ میچوں میں نہ کھلانے کے بارے میں بتا دیا گیا تھا، ذرائع