March 29, 2023 | 10:53 am

قومی کرکٹرز کی وطن واپسی، چار دبئی میں ٹھہر گئے

pakistan team ki watan wapsi char dubai mein thair gaye
افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے بعد اعظم خان، عماد وسیم ، افتخار احمد اور عبداللہ شفیق نے متحدہ عرب امارات میں مزید قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی اور آفیشلز منگل کو وطن واپس پہنچ گئے۔

کپتان شاداب خان، بولنگ کوچ عمر گل، فاسٹ بولر احسان اللہ، محمد نواز اور زمان خان اسلام آباد ، ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث پشاور، شان مسعود اور صائم ایوب کراچی جبکہ طیب طاہراور فہیم اشرف لاہور پہنچ گئے۔

علم میں رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2-1 سے شکست ہوئی۔