March 21, 2023 | 03:45 pm

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے افغان اسکواڈ کا اعلان

pakistan kay khilaf series kay liye afghan sqaud ka elan
افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم راشد خان کی قیادت میں وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، عثمان غنی، نجیب اللہ، محمد نبی اور کریم جنت پر مشتمل ہے۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں افسر زازئی، گلبدین، شرف الدین، مجیب الرحمٰن، نور احمد، فضل الحق، فرید ملک اور نوین الحق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

علم میں رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24 مارچ سے کھیلے جائیں گے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 26 اور تیسرا میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ عبد اللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب حیدر اور زمان خان بھی افغانستان کے خلاف قومی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں۔