February 08, 2023 | 11:04 am

ایرن ہالینڈ کو پی ایس ایل کا بے صبری سے انتظار

erin holland ko psl8 ka besabri sae intezar
آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ 13 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ ایرن ہالینڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے لکھا کہ’ پی ایس ایل واپس آنے کا انتظار نہیں کر سکتی‘۔

علم میں رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے کمنٹیٹرز اور پریزنٹرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کا نام ایونٹ کے پریزینٹرز کے طور پر نامزد کیا چاچکا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی جس کے بعد پہلا میچ ملتان سلطانز اور دفاعی چیمئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔