February 03, 2023 | 02:53 pm

لاہور قلندرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا

lahore qalandarskay tabiyati camp ka aghaz kal sae hoga
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 کے لیے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے تربیتی کیمپ کا آغاز کل سے ہوگا۔

چیمپئن اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 4 فروری سے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر (کیو ایچ پی سی) میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

علم میں رہے کہ 4 اور 5 فروری کو کیو ایچ پی سی میں ٹریننگ کے بعد اسکواڈ تین انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔

قلندرز اسکواڈ 10 فروری کو لاہور سے ملتان روانہ ہوگا۔