December 05, 2022 | 11:03 am

پاکستان کو سرپرائز دیا، سیریز ڈرا کرنے نہیں آئے: پال کولنگ ووڈ

pakistan ko surprise diya series draw karnay nahi aye paul collingwood
انگلش کرکٹ ٹیم کے اسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں سرپرائز دیا ہے۔ ہم سیریز ڈرا کرنے نہیں آئے، جانتے ہیں ہار کے بعد انگلش ٹیم پر بھی پریشر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی جیت کے ففٹی ففٹی چانس ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ ہم کامیابی حاصل کرینگے ، شکست کا خوف نہ ہی پرواہ ہے کہ ہار گئے تو کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

پال کولنگ ووڈ نے کہا کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم انتظامیہ اور خاص طور پر بین اسٹوکس اور برینڈن میک کولم کی حکمت عملی ہے کہ جیت کیلئےجائیں اس کوشش میں اگر ہار بھی گئے تو اس کا کریڈٹ پاکستان کو جائے گا ۔ پچ سلو ہے اور گیند زیادہ اسپن نہیں ہورہی ہے اس کے باوجود پاکستان کے بقیہ بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے کیلیے پرامید ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو روٹ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرکے پاکستان پرپریشر ڈالنا چاہ رہےتھے، ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کوبنانا ہے جیسے ٹی ٹوئنٹی ہوتی ہے۔ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کو نئے طریقے سے کھیلنے کا سوچ رہا ہے، برینڈن میک کولم کی کوچنگ اسٹائل نیا ہے،مخالف ٹیم پریشر میں ہے۔